چینائی۔ 15دسمبر (پی ٹی آئی ) لوک پال بل پر بحث کے بغیر ہی تائید کرنے بی جے پی کے وعدہ پر بھروسہ کرتے ہوئے ورکرس نے آج یقین ظاہر کیا کہ راجیہ سبھا میں کل قانون سازی کو منظوری مل جائے گی۔ مرکزی مملکتی وزیر عملہ وی نارائن سوامی نے کہا کہ جمعہ کو ایوان بالا نے بل پر بحث مسلسل التواء کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکی۔ نارائن سوامی نے جمعہ کو
راجیہ سبھا میں ترمیم شدہ لوک پال اورلوک ایوکت بل 2011 پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور اس کی حلیفوں اور بی جے پی کی بل کو تائید حاصل ہے ۔ اگرچہ حکومت کی باہر سے تائید کرنے والی ملائم سنگھ یادو کی ایس پی نے واضح طور پر بل کی مخالفت کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ راجیہ سبھا میں بل کی کل ہی منظوری کا قوی امکان ہے۔